تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

ٹوئٹر کی نئی سی ای او ’لنڈا یاکارینو‘ کون ہیں؟

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے لیے ایک نیا چیف ایگزیکٹو ڈھونڈ لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ٹوئٹر کے لیے ایک نئے سی ای او کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور وہ 6 ہفتوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی نئی سی ای او ’لنڈا یاکارینو‘ (Linda Yaccarino) ہوں گی۔ لنڈا یاکارینو کون ہیں، آئے ایک نظر ان کے کیریئر پر ڈالتے ہیں۔

لنڈا یاکارینو اس سے قبل این بی سی یونیورسل کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ منسلک رہی ہیں، این بی سی یونیورسل میں ان کی ذمہ داری باحیثیت وکیل اشتہارات کے بہتر اثرات کو جانچنا تھی۔ این بی سی یونیورسل میں بطور ایڈورٹائزنگ سیلز کی سربراہ اپنی خدمات انجام دیں۔

لنڈا یاکارینو ٹرنر انٹرٹینمنٹ کے ساتھ 19 برس منسلک رہیں۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ٹرنر انٹرٹینمنٹ کے اشتہارات کی فروخت کے آپریشن کو ڈیجیٹلائز کیا۔

انہوں نے اپنی تعلیم پین اسٹیٹ یونیورسٹی سے مکمل کی ہیں جہاں انہوں نے لبرل آرٹس اور ٹیلی کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔

لنڈا یاکارینو نے گزشتہ ماہ میامی میں ایک اشتہاری کانفرنس کے دوران ایلون مسک کا انٹرویو کیا تھا۔ انہوں نے حاضرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تالیوں کے ساتھ ایلون مسک کا استقبال کریں اور ان کے کام کی اخلاقیات کو سراہیں۔

اب اگر لنڈا یاکارینو کمپنی چھوڑ کرجاتی ہیں تو یہ بڑا دھچکا ہوگا۔

خیال رہے کہ کام کاسٹ نے گزشتہ ماہ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ این بی سی یونیورسل کے سی ای او جیف شیل کمپنی میں ایک خاتون کے ساتھ نامناسب تعلقات کے باعث کمپنی چھوڑ گئے، جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button