تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان کیخلاف 121مقدمات : جے آئی ٹی سربراہ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 121مقدمات میں جے آئی ٹی سربراہ نےاپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 121مقدمات کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

جے آئی ٹی سربراہ نےاپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، سرکاری وکیل نے بتایا عمران خان کےخلاف پنجاب میں 9مقدمات ہیں، جن میں سے 2مقدمات ختم ہوگئے اور باقی میں تفتیش جاری ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان ابھی شامل تفتیش نہیں ہوئے، جس پر عدالتنے کہا کہ سرکاری وکیل کابیان اہم ہے، اگرمقدمات کےحوالےسےغلط بیانی کی گئی تو کارروائی ہوسکتی ہے۔

وکیل عمران خان نے بتایا کہ عمران خان کو اسلام آبادہائیکورٹ سےگرفتار کیاگیا، عمران خان کوکالرسےگھسیٹ کر لے جایا گیا،تذلیل کی گئی۔

جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ہمارے روبرو نہیں ہے اور کارروائی مکمل ہونے پر سماعت ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button