تازہ ترینخبریںکاروبار

’آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے اگر نہیں تو نہ کرے‘

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے اگر نہیں تو نہ کرے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، جتنے پیشگی اقدامات کہے کرلیے مزید نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگوں کا پلان ہے مئی اور جون میں 3.7 ادائیگیوں میں کوئی پریشانی نہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر کا قرقضہ رول اوور کردے گا جبکہ بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا پاکستان نےآئی ایم ایف کے تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی مہنگائی ہے پاکستان آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کا انتظار کر رہا ہے پاکستان نےاسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیشگی اقدامات کیے، تجزیہ کار پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے پر لگے ہیں دنیا بھر سےڈیفالٹ کے بیانات دینے والے تجزیہ کارمنہ کی کھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کو پاکستان سے متعلق ڈیفالٹ کی باتیں نہیں کرنی چاہیے دوست ممالک کیجانب سےفنانسنگ کےوعدےجلد پورے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button