تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی سے قبل عمران خان کی وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایف سی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں سرینگر ہائی وے اور عدالت کےاطراف تعینات کی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس چیکنگ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف داخلے کی اجازت دے رہی ہے۔

عمران کو آج ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج دن 11 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

انہیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتِ عالیہ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button