تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا گیا: عندلیب عباس

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس بات کا دعویٰ پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس کے چھاپوں کی وجہ سے گھر میں موجود نہیں تھیں۔

عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل یاسمین راشد کے شوہر اور دیور کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا یاسمین راشد کے شوہر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں چھوڑ دیا گیا تھا، تاہم ان کا دیور اب بھی پولیس کی حراست میں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی بتایا کہ یاسمین راشد ڈیفنس یا کیولری گراؤنڈ میں روپوش تھیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا ویڈیو بیان

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی رہائی پر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا ویڈیو بیان گزشتہ روز سامنے آیا تھا۔

ویڈیو بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ آج حق کی جیت ہوئی، ہم چیف جسٹس کے مشکور ہیں جنہوں نے عمران خان کو رہا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ ان کی گرفتاری غیر قانونی تھی، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت قانون کے خلاف جا کر کام کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان اور ان کی پارٹی ختم ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button