تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

اسلام آباد: خاتون مسافر کا لاکھوں مالیت سے بھرا، کھویا ہوا بیگ واپس مل گیا

خاتون مسافر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھویا اپنا بیگ دوبارہ مل گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق خاتون نے ایئر پورٹ پارکنگ نمبر 12 میں ہینڈ بیگ بھول جانے کی شکایت درج کرائی۔

ترجمان نے کہا کہ گمشدہ سامان میں 6 تولے سونے کے سیٹ کے زیورات اور 1100 یو کے پاؤنڈز شامل تھے۔

مذکورہ مسافر مانچسٹر سے اتحاد ایئرویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شکایت سیل نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پارکنگ سے بیگ اٹھانے والے مسافر کا پتہ چلایا۔

بیگ اٹھانے والا مانسہرہ کا رہائشی مسافر الصبح عمرہ فلائٹ سے جدہ سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

سی اے اے ویجلنس اسٹاف کے رابطہ کرنے پر مسافر نے 15 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ایئر پورٹ پہنچا دیں۔

ایئر پورٹ پر خاتون مسافر کو ان کے شوہر کی موجودگی میں سامان واپس کردیا گیا۔

سامان وصول کرتے ہوئے خاتون کے شوہر نے ایئر پورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button