تازہ ترینخبریںسپورٹس

آئی سی سی کی کمائی سے بھارت کو بڑا حصہ ملنے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا فنانشل ماڈل تیار کرلیا گیا جس سے بھارت کو بڑا حصہ ملنے کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت آئی سی سی پر اجارہ داری کے باعث آئی سی سی کی کمائی میں سب سے زیادہ حصہ لے گا۔

رپورٹس کے مطابق نئے ماڈل میں آئی سی سی کی سالانہ کمائی سے بھارت کو 38.5 فیصد یعنی سالانہ 600 ملین ڈالر میں سے 230 ملین ڈالرز دینے کی تجویز ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کو 6.89، آسٹریلیا کو 6.25 اور پاکستان کو 5.75 فیصد دینے کی تجویز ہے۔

اس ماڈل کے تحت انگلینڈ کو41 ملین ڈالرز، آسٹریلیا کو 37.53 ملین ڈالر اور پاکستان کو 34.51 ملین ڈالرز دینے کی تجویز ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلادیش کو سالانہ آمدنی سے پانچ پانچ فیصد بھی نہیں ملے گا۔

آئی سی سی کے فل ممبرز کو سالانہ کمائی میں سے 88.81 فیصد جبکہ ایسوسی ایٹ ممبرز کو 11.19 فیصد حصہ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button