تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کی گرفتاری، یہ سارا ڈراما الیکشن روکنے کے لیے ہے، لطیف کھوسہ

نامور قانون دان اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سارا ڈرامہ ہی اس لیے کیا گیا ہے کہ الیکشن معاملہ ہی روک دیا جائے۔

نامور قانون دان اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے بیان میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری توہین عدالت، غیرآئینی اور غیر قانونی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےگرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی نظر میں نہیں لایاگیا، توہین عدالت اس لیے کیا گیا کیونکہ عمران خان بائیومیٹرک کیلئے گئے تھے، وہاں پر دروازے کو توڑا گیا، ہائیکورٹ کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

رہنماپیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیس کچھ بھی نہیں ہے، ٹرسٹ عوام کی سہولتوں کے لیے ہوتے ہیں، نیب کہاں سے ثابت کریگی کہ انہوں نے اپنی ذات کیلئے پیسے لیے، سارا ڈرامہ ہی اس لیے کیا گیا ہے کہ الیکشن کا معاملہ ہی روک دیا جائے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ لوگ جمہوری عمل میں یقین نہیں رکھتے، عمران خان کو سپریم کورٹ سے ضرور ریلیف ملے گا، نیب کی سپریم کورٹ میں مشروط کمٹمنٹ موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button