تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان احتساب عدالت میں پیش، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا

القادر ٹرسٹ کیس میں میں گرفتار سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے جہاں نیب کی جانب سے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

احتساب عدالت کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر پولیس لائنز اسلام آباد میں منتقل کیا گیا ہے جہاں گیسٹ ہاؤس کو عدالت کا درجہ دیا گیا ہے، علاوہ ازیں آج ہونے والی توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی پولیس لائنز منتقل کی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر و دیگر عدالتی عملہ بھی پولیس لائنز پہنچ چکا ہے جہاں سماعت کا آغاز ہوچکا اور نیب کی جانب سے عمران خان کو پیش کردیا گیا۔

جج محمد بشیر مذکورہ کیس کی سماعت کررہے ہیں، عمران خان کے وکلا خواجہ حارث، فیصل چوہدری و دیگر بھی عدالت میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button