تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہیں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ’ایک مرتبہ پھر احاطہ عدالت سے گرفتاری، مکمل لاقانونیت، جنگل کا قانون نافذ‘۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے سائلین گیٹ سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا، گرفتاری کس مقدمے کے تحت عمل میں لائی گئی، ابھی کچھ معلوم نہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل اسد عمر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر پولیس لائنز اسلام آباد کے باہر پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button