تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

فوجی املاک کو پی ٹی آئی کارکنان نے نہیں بلکہ سرکاری عناصر نے نقصان پہنچایا: شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کی قیادت نے الزام لگایا ہے کہ فوجی املاک کو پی ٹی آئی کارکنان نے نہیں بلکہ ’سرکاری عناصر نے‘ نقصان پہنچایا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے رہنما کو گرفتار کریں گے تو پاکستان تو نکلے گا۔ ’تمام ورکر پُرامن ہیں۔ عمران خان کی 27 سال کی جدوجہد ہے ہی پُرامن سیاست کی۔‘

جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے سے متعلق سوال پر اسد عمر نے کہا کہ ’اس کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا وہاں لوگوں کو سازش کے تحت جمع کیا گیا، ان سے وہ کام کروائے گئے تاکہ ملبہ تحریک انصاف پر ڈالا جائے۔ عمران خان کی سیاست میں تشدد نہیں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ یہ پیغام دیں گے کہ فوجی املاک پر حملہ نہ کیا جائے تو انھوں نے ردعمل دیا کہ ’ہم تشدد کے خلاف ہیں۔‘

جی ایچ کیو راولپنڈی اور کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کیا پی ٹی آئی کا حکم تھا، اس سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’یہ پالیسی پی ٹی آئی کی کبھی نہیں رہی۔‘ ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس کی مذمت کرتے ہیں، تو انھوں نے جواب دیا کہ ’پی ٹی آئی کی پالیسی پُرامن رہی ہے۔ لانگ مارچ، جلسوں کو دیکھ لیں۔ ہم نے کبھی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا۔ سرکاری عناصر یہ کام کر رہے ہیں اور کروایا جا رہا ہے۔‘

وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ’میں موجودہ سرکار کے حربوں کی مذمت کرتا ہوں۔ سرکاری اہلکار اور سرکاری میڈیا اسے رنگ دے کر پی ٹی آئی پر کارروائی کرنا چاہ رہا ہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button