تازہ ترینخبریںکاروبار

موڈیز نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے موڈیز کے سنگاپور میں تجزیہ کار گریس لم نے امریکی جریدے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جون تک کے لیے بیرونی ادائیگیوں کو پورا کر لے گا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان اپنے کم ذخائر کی وجہ سے ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق گریس لم نے مزید کہا کہ موجودہ زرمبادلہ ذخائر صرف ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ جون کے بعد قوم کے مالیاتی اختیارات انتہائی غیر یقینی ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ دور حکومت میں موڈیز دو بار پاکستان کی ریٹنگ میں تنزلی کر چکا ہے جب کہ موڈیز کے بعد فچ اور ایس اینڈ پی نے بھی پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کر چکے ہیں۔

رواں سال مارچ میں موڈیز نے موجودہ دور حکومت میں دوسری بار پاکستان کی ریٹنگ کم کرتے ہوئے ملکی وغیرملکی قرضوں کی ادائیگی پر پاکستان کی ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے کم کرکے سی ڈبل اے تھری کردی تھی جو کہ موڈیز کی تاریخ میں پاکستان کی سب سے منفی ریٹنگ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button