تازہ ترینخبریںپاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کا سپریم کورٹ کو عدالتی اصلاحات بل سے متعلق ریکارڈ فراہم نہ کرنےکا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کو عدالتی اصلاحات بل سے متعلق ریکارڈ فراہم نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل کیس میں ریکارڈ فراہمی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رجسٹرار نے ریکارڈ فراہمی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا ، رجسٹرار نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی کارروائی اور قائمہ کمیٹی کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ ایوان پر چھوڑ دیا تھا تاہم ایوان نے تاحال ریکارڈ فراہمی کی اجازت نہیں دی۔

یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمام فریقین سے بل پر تحریری رائے مانگی ہے، عدالت نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے جبکہ قائمہ کمیٹی میں ہونیوالی بحث کا ریکارڈ بھی عدالت عظمی نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

خیال رہے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججز کے معاملے پر گرما گرم بحث جاری رہی۔

قومی اسمبلی کے ارکان نے ایک بار پھر اسپیکر پر زور دیا ہے کہ پارلیمنٹ کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو فراہم کرنے سے انکار کردیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button