تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

قمر باجوہ نے چوروں کو اوپر بٹھانے کا تحفہ دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے قمر باجوہ نے چوروں کو اوپر بٹھانے کا تحفہ دیا تب سے ملکی معاشی حالات سری لنکا سے بھی برے ہوگئے

یہ بات انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کوئی دشمن بھی اس قوم کے ساتھ وہ سلوک نہ کرتا جو باجوہ کرکے گیا، ان چوروں نے اپنے1100ارب روپے معاف کروائے اور ملکی معیشت تباہ کردی،

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر کے 4 ہزار 200 مقامات پر لوگ گھروں سے باہر نکلے، کبھی ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کیونکہ لوگ کسی خاص شخصیت کے لیے نہیں ملکی آئین کی حفاظت کرنے نکلے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا آئین یہ طے کرتا ہے کہ ہر ادارے کا کیا کردار ہے اور ہرانسان کے بنیادی حقوق کیا ہیں، ملک چلتا ہی آئین سے ہے، آئین ختم ہونے کا مطلب ملک کا ختم ہونا ہے،

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نظریہ ضرورت غلام معاشروں میں آئین کو ختم کرکے آتا ہے، انگریز نے بھی یہاں اپنے لیے الگ اور عوام کیلئے الگ قانون بنا رکھا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button