تازہ ترینخبریںپاکستان

’پاکستان کی معاشی مشکلات میں مدد کرنا چین کی ترجیح ہے‘

چین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی معاشی مشکلات سےآگاہ ہے مدد کرنا چین کی ترجیح ہے، چین پاکستانی طلبا کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے خوش آمدید کہے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی سے چین کے وزیرخارجہ چن گانگ نے ملاقات کی جس میں حنا ربانی کھر، چین کےنائب وزیر خارجہ ،اعلیٰ حکام نےبھی شرکت کی۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کا علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرونی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنےکیلئے ملکر کام کےعزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور خیرسگالی پر مبنی ہیں دونوں ممالک بنیادی امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، پاک چین تعاون دنیامیں نئی پیش رفت کی روشنی میں مزید اہمیت اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، سی پیک دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا پاکستان چینی کارکنوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئےموثراقدامات کرے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ درہ خنجراب سے سنکیانگ اور گوادر کے مابین اشیا کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں سےفائدہ اٹھانا چاہیے۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین ،پاکستان کی دوستی سدابہار ہے دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے عالمی حالات پیش نظر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی مشکلات سےآگاہ ہے مدد کرنا چین کی ترجیح ہے، چین پاکستانی طلبا کو چین میں تعلیم حاصل کرنےکیلئےخوش آمدید کہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button