تازہ ترینخبریںپاکستان

’کوئی مفت حج نہیں کرے گا، چوری پر ہاتھ کاٹنے کی سفارش کروں گا‘

وفاقی وزیرمذہبی امور طلحہٰ محمود نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کسی کومفت حج نہیں کرنےدوں گا، ملازمین سےکہہ دیا جس نے سعودیہ میں چوری کی ہاتھ کاٹنےکی سفارش کروں گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حج کا عمل شفاف بنانےکی کوشش کر رہا ہوں انتظامات سے متعلق معاہدے سب کے سامنے رکھنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکار کو رعایت نہیں بلکہ سزا ملےگی، ملازمین سےکہہ دیاجس نے سعودیہ میں چوری کی ہاتھ کاٹنےکی سفارش کروں گا ارکان پارلیمنٹ ہوں یا کوئی بھی عام عازمین حج کےساتھ رہنا پڑے گا۔

طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ 14دنوں میں کئی ماہ کا کام کر دیا ہے، شگفتہ جمانی نےکم مدت کےحج کی بات کی ہےاس تجویزکا جائزہ لیاجائے، کم مدت حج کے آئیڈیا پر غور ممکن ہے مگر کسی کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button