تازہ ترینخبریںپاکستان

ساہیوال میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے ساہیوال میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ساہیوال کے علاقے جنوبی کنارہ پاکپتن کینال کے قریب واقع نرسری جنگلات میں کارروائی کی گئی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے دو ہینڈ گرینیڈ ، ڈیٹونیٹرز اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، گرفتار دہشت گرد کی شناخت عماد علی عرف پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی ساہیوال نے وسیم اخترسی پی ایل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے،مقدمہ انسداد دہشت گردی فور، فائیو ایکسپلوزوایکٹ کےتحت درج کیاگیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردوں کا قلع وقمع کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے، گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی ملی تھی جہاں ایک کامیاب آپریشن کے دوران کمانڈرمہتاب عرف لالہ سمیت سات دہشت گرد گرفتار کئے گئے تھے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button