تازہ ترینخبریںپاکستان

فلورملز مالکان نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے تمام ملز غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک ہمیں دھوکہ دیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل شام7بجے سے فلور ملز کی مکمل بندش اور ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے کیونکہ محکمہ خوراک نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے گندم کراچی آمد پر پابندی کے باعث ملز نے ہڑتال کی تھی، جس پر صوبائی وزیر خوراک نے 50 لاکھ بوریوں کا وعدہ کیا تھا، یہ بوریاں کراچی کی ملز کیلیے دو ماہ کیلیے کافی تھیں، وزیر کی یقین دہانی پر فلار ملز نے ہڑتال ختم کردی تھی۔

چوہدری عامر نے بتایا کہ 30 اپریل تک ملوں کو 9 لاکھ بوریاں اورگندم کی بقایا 11 لاکھ بوریاں 10 مئی تک ملنا تھیں، لیکن محکمہ خوراک نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا، اور آج تک ہمیں صرف 4 لاکھ بوریاں ہی مل سکی ہیں۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاسکو نے سندھ حکومت کو مذید گندم دینے سے انکار کر دیا ہے یعنی ہمیں 20 لاکھ بوریوں میں سے صرف 5 لاکھ بوریاں ہی ملیں گی، محکمہ خوراک سندھ نے سندھ کے 13پوائنٹس پر چیک پوسٹ لگائی ہوئی ہیں، ڈھائی سے 3 لاکھ روپے کے بدلے گندم کے ٹرالرکو کراچی راہداری دی جاتی ہے۔ حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ چیک پوسٹوں کو فوری ختم کیا جائے۔

عامرعبداللہ کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال کے باعث کراچی کی 70 فیصد فلور ملز کام بند کر چکی ہیں اور مزید فلور ملز بند ہونے جا رہی ہیں، شہر میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے، لہٰذا کراچی کیلئے گندم کو فری ہینڈ دیا جائے، کوئی پابندی نہ لگائی جائے، اندرون سندھ سے کراچی کیلئے گندم لانے اجازت ہونی چاہیے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ لانڈھی کے گوداموں میں خراب گندم رکھی گئی ہے، پنجاب سے خراب اور کالی گندم خرید کر سندھ کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی ہے۔

چیئرمین فلور ملز نے اعلان کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو کل شام7 بجے سے فلور ملز بند کردیں گے اور یہ بندش غیر معینہ مدت تک کیلیے ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button