تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میں ہر سال 4 ارب ڈالرز کی خوراک ضائع ہونے کا انکشاف

پاکستان میں ہر سال4 ارب ڈالرکی خوراک ضائع ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان شدید غذائی قلت کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں ہر سال 4 ارب ڈالرز کی خوراک ضائع کر دی جاتی ہے۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہےکہ پاکستان میں سالانہ ملکی پیداوار کی تقریباً 26 فیصد خوراک ضائع ہوتی ہے، تحقیات کے مطابق ملک میں خوراک کا سالانہ ضیاع 19.6 ملین ٹن ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیات کے مطابق ملک میں ہر سال کئی اقدامات کے باعث کروڑوں ٹن غذا ضائع کر دیتے ہیں، پاکستان میں شکل ،سائز ، رنگ کے لحاظ سے معیار پر پورا نہ اترنے والی تازہ خوراک ضائع کردی جاتی ہے اور چھانٹی کے عمل کے دوران خوراک اکثر سپلائی کے سلسلے سے نکال دی جاتی ہے۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غذائی اشیا استعمال کی حتمی تاریخ کے قریب یا تاریخ گزر جانے پر دکاندار، صارفین ضائع کردیتے ہیں

دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہےکہ ملک میں صحت بخش غذائی اشیا کی زیادہ مقدار باورچی خانوں اور کھانے پینے کے مراکز پر ضائع ہو جاتی ہیں، باورچی خانوں میں اکثر غذائی اشیا استعمال نہیں ہوتیں یا چھوڑ دی جاتی ہیں گھروں، کھانے پینے کے مراکز میں اشیا ضرورت سے زائد پکائی جاتی ہیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں اجناس، پھلوں کو محفوظ کرنے کی سہولت کا فقدان بھی اشیا کے ضیاع کا سبب ہے،

وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کا کہنا ہےکہ خوراک کا ضیاع انفرادی عمل ہے، آگاہی مہم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button