تازہ ترینخبریںدنیا

چینی وزیرخارجہ چن گانگ 5 مئی کو اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے

چینی وزیرخارجہ چن گانگ 5 مئی کو اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے، پاک چین افغان سہ فریقی وزرائے خارجہ سطح کا اجلاس 6 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ چینی وزیرخارجہ چن گانگ 5 مئی کو اسلام آبادپہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی وزیرخارجہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پراسلام آبادپہنچ رہے ہیں، دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو اسٹریٹجک مذاکرات ہوں گے۔

پاکستان اورچین کا 6 تاریخ کواسلام آباد میں اٖفغانستان کیساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے ، جس میں شرکت کے لئے فغان عبوری وزیر خارجہ کی 6 مئی کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس 6 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔

یاد رہے پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ میکنزم کا آخری اجلاس ستمبر 2019 میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔

خیال رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی کیانگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کو اعلیٰ عہدے کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی تھی۔

دونوں وزرائے اعظم کے درمیان گفتگو روایتی گرمجوشی اورہم آہنگی پر مبنی تھی اور اس میں پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنر شپ نمایاں تھی۔ دوران گفتگو سی پیک سمیت اہم شعبوں میں تعاون کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر چین کے اصولی مؤقف پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جب کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ نے چین کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button