لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف 121 درج مقدمات خارج کرنے کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ 2 مئی کو عمران خان کی درخواست پر سماعت سماعت کرے گا، پانچ رکنی بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی عناد پر عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف 121 مقدمے درج کیے گئے ہیں اور ایک وقوعہ پر بار بار مقدمہ درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ حکام کو ایک ہی نوعیت کی ایف آئی آر درج کرنے سے روکنے اور غیر قانونی مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا جاٸے ۔