تازہ ترینخبریںکاروبار

چین کا پاکستان میں 58 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے جدید ریلوے منصوبہ

پاکستان میں چین کی جانب سے ریلوے کے شعبے میں ہونے والی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو امریکی میڈیا نے مہنگا ترین منصوبہ جبکہ چین نے اس نئے جدید ریلوے نظام کے منصوبے کو قابل عمل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان میں 58 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نئے جدید ترین ریلوے نظام کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے اسے قابل عمل قراردیا ہے، چائنا ریلوے فرسٹ سروے اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نے مذکورہ جدید منصوبے کو تجارت کے فروغ اور خطے کی جغرافیائی سیاست کیلئے بھی اہم قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا58بلین ڈالر کا ریلوے منصوبہ مغربی ممالک پر انحصار کم کردے گا، یہ ’ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ‘ کا سب سے مہنگا ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق منصوبے میں تجارت اور جغرافیائی سیاست کو نئی شکل دینے کی صلاحیت موجود ہے، چین پاکستان ریلوے کا تخمینہ58 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے،1860میل ریلوے سسٹم گوادر کو چینی شہر کاشغر سے جوڑ دے گا، ریل لنک قدیم سلک روڈ رابطوں کو بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

واضع رہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کوملانے والا ریلوے کا یہ سب سے بڑا چینی ٹرانسپورٹ منصوبہ ہوگا۔ اس منصوبے کو بنانے والا چائنہ ریلوے فرسٹ سروے انسٹیٹیوٹ اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی ریل سسٹم بنا چکا ہے جن میں انڈونیشیا میں ایشیا کا جدید ترین ریلوے سسٹم بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button