تازہ ترینخبریںپاکستان

نگراں حکومت ہٹانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پنجاب نگراں حکومت ہٹانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت اپنی 90 روزہ آئینی مدت مکمل کرچکی ہے، آئینی مدت کے خاتمے کے بعد نگراں حکومت کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے پنجاب میں متبادل انتظامات کرنے کے لیے رجوع کیا جائے گا۔

سبطین خان نے کہا کہ 22 اپریل کو پنجاب نگراں حکومت کی تین ماہ کے لیے دی گئی آئینی مدت ختم ہوچکی ہے

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھاکہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن ہونے کی صورت میں اسمبلی بحال کرنے کی پٹیشن دائر نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن الیکشن کچھ ماہ بعد کرانے کا فیصلہ آیا تو پٹیشن دائر کی جائے گی، الیکشن کچھ ماہ بعد ہوں تو نگران حکومت رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، عوام کی منتخب کردہ ہی حکومت کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ پٹیشن میری اور اسپیکر کے پی کے مشتاق غنی کی جانب سے تیارکی گئی ہے

جواب دیں

Back to top button