تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: آئی ایس پی آر

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’حال ہی میں میڈیا پر پاکستان کی فوج کے پاس موجود ہتھیاروں کی حالت اور فوج کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق بحث سامنے آئی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ’یہ مباحثے پاکستان کے مستقبل کے خطرے سے متعلق سابق آرمی چیف(جنرل قمر جاوید باجوہ) کی میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی ملاقات میں آف دی ریکارڈ گفتگو کے تناظر میں ہوئے اور انھیں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔‘

بیان کے مطابق ’افواج پاکستان عوام کو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور بھرپور جنگی قابلیت پر فخر کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنے ہتھیاروں، سازو سامان اور جنگی وسائل سے بھرپور تمام انسانی وسائل کو ہمیشہ تیار رکھا ہے اور ہمیشہ رکھے گی۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button