تازہ ترینخبریںپاکستان

انتخابات کے لیے فنڈز دیے گئے نہ سکیورٹی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈزکی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرا دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی اور سیکیورٹی خدشات سے متعلق بتایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے رپورٹ گزشتہ رات سپریم کورٹ میں جمع کراوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔

‏الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’انتخابات کے لیے فنڈز دیے گئے نہ ہی سیکیورٹی فراہم کی گئی تو ایسے حالات میں 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔‘

الیکشن کمیشن کی یہ رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کروائی گئی ہے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کے انعقاد کے لیے فنڈز سے متعلق رپورٹ کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 27 اپریل تک وفاقی حکومت کو تیسری بار فنڈز کی فراہمی سے متعلق ڈیڈ لائن دی تھی۔

اس سے قبل 17 اپریل تک فنڈز کی منتقلی کی تاریخ دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button