تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو دیکھنے کے دوران موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی ہلاک

بھارت میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ویڈیو دیکھنے کے دوران موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میگزین انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق بچی اپنے گھر میں موبائل فون پر فلم دیکھ رہی تھی، اس دوران اچانک موبائل فون پھٹ گیا اور بچی جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس نے اصل وجوہات جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فرانزک ٹیم کو بھی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس فون میں دھماکا ہوا وہ ریڈمی فون تھا۔ تاہم پولیس ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر پائی ہے کہ 8 سالہ بچی کون سا فون استعمال کر رہی تھی۔

موبائل فون پھٹنے کے بعد کسی شخص کے ہلاک ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، کچھ روز قبل اترپردیش میں موبائل فون چارجنگ پر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک لڑکا ہلاک ہوگیا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ چارجنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، اس کے علاوہ موبائل فون اووچارج ہونے سے بھی موبائل پھٹنے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون زیادہ چارج ہونے سے بیٹری گرم ہوجاتی ہے، انتہائی صورتحال میں بیٹری میں آگ بھی لگ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button