تازہ ترینخبریںکاروبار

نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ

لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریب عوام کے لیے مسائل مزید بڑھ گئے، لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹو تو پہلے ہی مہنگا تھا اب روٹی بھی مہنگی کردی گئی ہے دو وقت کی روٹی بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں بھی شہر میں 100 گرام روٹی کی قیمت 14 سے 16 روپے جبکہ 150 گرام نان کی قیمت 25 سے 30 روپے کر دی گئی ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں کنٹرول نہیں ہوئیں، سرکاری ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے تو روٹی کی قیمت کم ہوسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button