تازہ ترینخبریںپاکستان

سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش ںظر ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

 بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش ںظر ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز نے بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز نے کہا ہے کہ آج سے 26 اپریل تک بلوچستان کےساحلی علاقوں میں تیز ہواہیں چلیں گی، ماہی گیر آج سے 26 اپریل تک گہرے سمندر میں جانے سے گریزکریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا تاہم بعض علاقوں میں دن کے وقت تیز اور گردآلود ہوائیں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 30 کم سے کم 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button