تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر شہری زہر پی کر خود کشی کرنے لگے

 ساحلی پٹی پر شہری زہر پی کرخودکشی کرنے لگے ، گھریلو حالات سے تنگ ایک گھر کی 3خواتین اورمرد نے خود کشی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں بیروزگاری، مفلسی اور حکومت سندھ کی جانب سے مدد اور روزگار فراہم نہ کرنے کہ باعث لوگ مایوس ہیں۔

جس کے سبب ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر خودکشی کرنے والوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا ہے، گذشتہ روز گاڑھو کے نواحی گاؤں قاسم ٹانڈیو میں تین خواتین اور ایک مرد نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔

جس میں سے تین خواتین دم توڑ گئیں جبکہ مرد تشویشناک حالت میں کراچی کے اسپتال میں داخل ہے، کل دو نوجوانوں روشن ملاح اور غلام محمد نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم ڈاکٹرز نے ان کی زندگیاں بچا لیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بیروزگاری کے باعث ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔

خیال رہے ماہ اپریل میں ،کیٹی بندر، بگھان، گاڑھو و دیگر ساحلی بیلٹ میں 41 افراد نے زہر پی کر خود کشی کی کوشش کرچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button