تازہ ترینخبریںدنیا

سال 2022: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ فنڈز پاکستان کو دیے

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں سب سے زیادہ فنڈ پاکستان کو دیے گئے، پاکستان سے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے جن میں سے صرف 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سنہ 2022 میں سب سے زیادہ فنڈ پاکستان کے لیے دیے گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور پارٹنرز نے پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں مجموعی طور پر 31.8 ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے سے پاکستان میں طلب اور رسد کا توازن خراب ہوا جبکہ مقامی طور پر مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا۔

ایشیائی بینک کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے ماہرین کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے جن میں سے پاکستان کو صرف 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button