تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور حقوق سے معاشرہ آزاد ہوتا ہے، مغرب میں ٹیکس دیتے ہیں تو پولیس تنگ کرنے نہیں آتی ہم ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ اس لیے ہے ہر کوئی قانون کے نیچے ہو، آزادی چاہتے ہیں تو وہ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی، آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، غلامی میں ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے, ہمارا وزیر اعظم باہر جا کر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے، یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں، یہ اپنے پیسے کے غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، قوم وہ خوشحال ہوتی ہے جہاں قانون و انصاف ہوتا ہے، غریب ممالک میں جنگل کا قانون، خوشحال ممالک میں انصاف ہوتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں بڑے چوروں کو نہ پکڑا جائے وہ قوم نیچے چلی جاتی ہے، میں چوروں کو پکڑ نہ سکا کیونکہ طاقت باجوہ کے پاس تھی، قمر جاوید باجوہ چوری کو برا سمجھتا ہی نہیں تھا۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مان رہی، پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے تو انصاف کا نظام ٹھیک کرنا پڑے گا، ایک کروڑ پاکستانی باہر ہیں وہ سرمایہ کریں گے تو ڈالر آجائیں گے، 9 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں، پاکستانی دبئی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک میں نظام ٹھیک نہیں یہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کر رہا، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں لاتے ملک میں خوشحالی نہیں آئے گی، انصاف کے انڈیکس میں ہم 140 ملکوں میں سے 129 نمبر پر ہیں، کوئی کچھ نہیں کرسکتا جب تک ملک میں عدل کانظام نہیں آجاتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button