تازہ ترینخبریںپاکستان

المناک حادثہ: تیز رفتار ٹینکر نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد کو کچل ڈالا

جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں میں تیز رفتار آئل ٹینکر فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ ڈورا، المناک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر دنیا پور میں انتہائی افسوسناک ناک حادثہ پیش آیا، جہاں کہروڑ پکا چوک کے قریب تیز رفتار آٸل ٹینکر فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑا۔

حادثے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگٸے، مرنے والوں میں چار بچے، دو خواتین اور ایک مرد بھی شامل ہے جبکہ دو خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوٸے جنہیں طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد خانہ بدوش خاندان تھا جو عید منانےآبائی علاقےجاتے ہوئے رات میں سڑک پر سوگئے تھے۔

افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے آئل ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button