تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سستا پٹرول دینے کی اسکیم کھٹکنے لگی

پاکستانی حکام کی آئی ایم ایف کو سستا پٹرول اسکیم پر قائل کرنے کی کوششیں بے سود رہیں، جس کے باعث اسٹاف لیول معاہدہ بھی تعطل کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی موٹر سائیکل اور رکشہ کو سستا پٹرول دینے کی اسکیم آئی ایم ایف کو کھٹکنے لگی، واشنگٹن میں پاکستانی حکام کی آئی ایم ایف کوسستاپٹرول اسکیم پرقائل کرنےکی کوششیں بےسودرہیں۔

پاکستان حکام اور آئی ایم ایف سے سائیڈلائن میٹنگ بے نتیجہ رہی، ، آئی ایم ایف کو سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی یقین دہانیاں بھی ناکافی رہی اور پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر کمرشل بینکوں سے جمع کرانے کا پلان دینا پڑا۔

یاد رہے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی تھی اور حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان طلب کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی رکھنے والے افراد کے لئے نئی اسکیم متعارف کرائی تھی۔

وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، موٹر سائیکل مالکان کو 21 لیٹر تک ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

آٹھ سو سی سی سے کم گاڑی پر 30 لیٹر اور اس سے اوپر کے مالکان کو ماہانہ ایک ٹینک بھرانے کی اجازت ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button