
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔
درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ مین دائر کی گئی، درخواست میں وزارت داخلہ،آئی اجی پنجاب اورایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں عیدکی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر میں سماعت کریں گے