تازہ ترینخبریںسیاسیات

’مذاکرات وقت ضائع کرنے کی سازش، آصف زرداری ڈبل گیم کھیل رہے ہیں‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کرنے کی سازش ہورہی ہے آصف زرداری ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔

انتخابات کے معاملے پر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، سپریم کورٹ کے احکامات اور مذاکرات کی کوششوں سے متعلق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے اس حوالے سے کئی ٹوئٹس کیے ہیں جن میں ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کرنے کی سازش ہورہی ہے آصف زرداری ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔ سازش کے تحت ہی فضل الرحمان کو مذاکرات سے نواز شریف کے اشارے پر باہر رکھا جا رہا ہے۔ نواز شریف سعودی عرب سے واپس لندن جائیں گے اور اپنی شرائط کے الیکشن تک پاکستان نہیں آئیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نگران حکومتیں ختم ہوچکیں، ترقیاں، تنزلیاں گاڑیاں، دفترسب واپس ہونا چاہیے۔ 27 اپریل تک 21 ارب روپے جاری کرنے ہونگے ورنہ سنگین نتائج کیلیے تیار رہنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئین و قانون کا جھنڈا بلند رکھا اور سیاسی جماعتوں کو گنجائش بھی دی۔ جو جماعتیں عوام میں جانے کے قابل نہیں وہی الیکشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصروفیات کی وجہ سے سعودی عرب کا دورہ ملتوی ہوا ہے۔

شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم فائنل ہے جس میں تبدیلی کی گنجائش نہیں۔ حکومت اپنے جال میں خود پھنس گئی ہے۔ اسے حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں۔ عید کے بعد الیکشن ہوں گے یا حکومت نااہل ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ توہین عدالت کے ریڈار میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button