تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

دنیا کے کئی ممالک میں ہائبرڈ سورج گرہن کا نظارہ

دنیا کے کئی ممالک میں سورج کو گرہن لگ گیا تاہم پاکستان اور بھارت میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز ہوگیا، سورج اور زمین کے درمیان چاند موجود ہے۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر چونتیس منٹ پر ہوا، صبح نو بج کرسترہ منٹ پر سورج گرہن عروج پر رہا اور گیارہ بجکر انسٹھ منٹ تک جاری رہے گا۔

دنیا میں کئی ملکوں میں جزوی تو کہیں میں مکمل سورج گرہن ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں سورج گرہن دکھائی نہیں دے گا۔

ہائبرڈ سورج گرہن کا نظارہ آسٹریلیا، جنوبی مشرقی ایشیا، بحر الکاہل، بحرِہند اور انٹارکٹیکا میں کیا جا رہا ہے، سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔

ارضیاتی ماہرین کے مطابق ہائبرڈ سورج گرہن سے مراد ایسا گرہن ہے جو نہ تو جزوی ہوتا ہے اور نہ ہی مکمل، یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اتنے فاصلے پر ہوتا ہے کہ یہ سورج کو پوری طور پر چھپا لے، لیکن جب یہ حرکت کرتا ہے تو یہ دنیا سے دور ہوتا جاتا ہے اور پورے سورج کو نہیں چھپا پاتا۔

آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ زمین کے کچھ حصوں پر مکمل سورج گرہن کا نظارہ ہوگا اور دیگر میں یہ جزوی نظر آئے گا، ایسے غیر معمولی ہائبرڈ سورج گرہن صدی میں چند بار ہی ہوتے ہیں۔

واضح رہے رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل اور دوسرا 14 اکتوبر کو ہوگا، پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کی رات جبکہ دوسرا 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی رات رونما ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button