تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بینکوں کے باہر کیش لوٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

ایس آئی یو اور سی آئی اے نے بینکوں کے باہر کیش لوٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق جہانگیرروڈ پر اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 4 پستول اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

ملزمان نے شارع فیصل، جمشیدکوارٹرز، گلشن اقبال، حسن اسکوائر، سولجربازار میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان بینکوں سے کیش لےکر نکلنے والےافراد کو نقدی سے محروم کر دیتے تھے۔

ملزمان نےچند دن پہلے بیت المکرم پر بینک سےنکلنےوالی خاتون کو لوٹنےکی کوشش بھی کی۔ خاتون کی مزاحمت اور عوام کےجمع ہونے پر ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

دو روز قبل کراچی میں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے سینئر صحافی کو نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور لوٹ لیا تھا اور جاتے ہوئے اگلے اے ٹی ایم سے مزید پیسے نکلوا کر فرار ہو گئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button