تازہ ترینخبریںسیاسیات

چیف جسٹس تھوڑا وقت دے دیں، ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں، آصف زرداری

آصف علی زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے لیے مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے انتخابات کے لیے مذاکرات کے مشورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چند دن پہلے ہی آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

سابق صدر پاکستان نے کہا "حکومتی اتحاد ایک مؤقف پر آ جائے تو اس کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات کریں گے۔”

آصف زرداری نے کہا "چیف جسٹس تھوڑا وقت دے دیں، ہم بھی مذاکرات کے ذریعے ایک دن الیکشن چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button