تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب اور کے پی میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے کیس میں الیکشن کمیشن حکام نے فنڈز سے متعلق پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے کیس میں الیکشن کمیشن حکام نے فنڈز سے متعلق پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں عدالت عظمیٰ کو انتخابات کے لیے فنڈز نہ ملنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اسٹیٹ بینک کی طرف سے الیکشن کمیشن کو رقم ٹرانسفر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 18 اپریل تک فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا تھا۔

اس سے قبل انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام نے سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کو سیکیورٹی پر چیف جسٹس کے چیمبر میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button