تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملک کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ، سمندری، سرگودھا، بہاولپور، راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کرک میں بارش سے گرمی کے شدت میں کمی آگئی، آزاد کشمیر اور جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سمیت وسطی پنجاب اور شمالی و مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکے بادل برسنا شروع ہو گئے، بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی وسطی پنجاب سمیت شمالی ومشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button