تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بس میں سیٹ کے معاملے پر خواتین آپس میں لڑ پڑیں، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت میں بس کے اندر سیٹ کے معاملے پر دو خواتین کی آپس میں لڑائی ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کافی وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون سیٹ پر آرام سے بیٹھی ہیں جبکہ دوسری انہیں سیٹ سے اٹھنے کا کہہ رہی ہیں۔

خاتون نے سیٹ پر بیٹھی مسافر سے پہلے تھوڑی سی جگہ دینے کی درخواست کی۔ جب سامنے سے جواب انکار میں آیا تو دونوں میں لڑائی ہوگئی۔ خواتین نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دیں۔ مسافروں نے ان کا جھگڑا ختم کروانے کی کوشش بھی کی۔

سیٹ پر بیٹھی خاتون کے برابر میں بیٹھے شخص کو جھگڑا کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ کچھ روز قبل دہلی میٹرو کے اندر پیش آیا جہاں ساڑھی میں ملبوس خاتون نے سیٹ پر اپنا بیگ رکھ کر اس پر قبضہ کیا۔ لڑائی تب شروع ہوئی جب دوسری خاتون نے اسے بیگ ہٹانے کو کہا تاکہ وہ بیٹھ سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button