تھانہ شاہ لطیف سے گزشتہ روز 2مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس افسران سمیت 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے وی سی سی پولیس نے تھانہ شاہ لطیف سے دو مغوی نوجوانوں کو بازیاب کیا تھا، جس کے بعد پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔
پولیس نے شہریوں کے اغواء کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ذکریا گوٹھ سے گزشتہ روز مبینہ طور پر2 نوجوان کزنوں کو اغواء کرکے تھانے کے اندر کیا گیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ ایک بازیاب نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کی ایف آئی آر میں 2پولیس افسران سمیت 5ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دو سب انسپکٹرز کو تاحال گرفتارنہیں کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ مغویوں کے گھروالوں سے18لاکھ روپے تاوان مانگا گیا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے8لاکھ روپے میں ڈیل طے کی، اہل خانہ شاہ لطیف تھانے پہنچے تو مغوی ارمان اوراسد تھانے میں موجود تھے۔
واقعہ کےبعد ایس ایس پی ملیر کےاحکامات پر ایس ایچ او شاہ لطیف کو معطل کردیا تھا، معطل ہونے والے تھانیدار مظہر اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کو پرائیویٹ ٹیم نے حراست میں لیا تھا۔