تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرا گیا جس کے سبب طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرایا، طیارہ پہلی لینڈنگ کے دوران لینڈ نہ کرسکا جب پائلٹ نے ٹیک آف کیا تو طیارہ حادثے سے بچ گیا۔

سی اے اے ذرائع کا بتانا ہے کہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارے کو تحقیقات تک اسلام ایئرپورٹ پر روکنے کا کہا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کا بتانا ہے کہ پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پائلٹ نے غیرمستحکم لینڈنگ پر ’گواراؤنڈ‘ کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا۔

سی اے اے کے مطابق دوسری بار طیارہ باحفاظت لینڈ کرگیا لیکن تاہم معائنے پر دم پر خراشیں دیکھی گئیں، ایئربس کمپنی کو غیرملکی طیارے کے ٹیل اسٹرائیک واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور طیارہ ایئرکرافٹ ان گراؤنڈ قرار دیا گیا ہے۔

ایئرلائن نے کیو ٹی آر 615 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا ہے جبکہ ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا تھا، طیارے سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تھا۔

غیرملکی پرواز کیو آر610 میں 160 سے زائد مسافر سوار تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button