تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کے استفعوں پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی، اسپیکر قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے اراکین کے استفعوں پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی، ہاں اگر عدالت ارکان کے حق میں فیصلہ دے تو وہ واپس آ سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار راجہ پرویز اشرف نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا معاملہ لگتا ہے اب کسی کی ذاتی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا سب کی سننی چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کو بھی ہٹ دھرمی نہیں دکھانی چاہیے، سیاسی معاملات عدالت میں لے جانے سے عدلیہ کمزور ہوگی، اگر فریق کسی ایک جگہ پر نہیں آتا تو دوسری جگہ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، اگر سپریم کورٹ میں تقسیم ہو تو پھر سپریم کورٹ نہیں چل سکتی۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں گفتگو پر کہا کہ آرمی چیف نے آئین سے وابستگی اور پارلیمان کی سربلندی پر یقین کا اظہارکیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button