تازہ ترینخبریںپاکستان

آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی سے متعلق گول میز کانفرنس میں قرارداد منظور

آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی سے متعلق گول میز کانفرنس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا الیکشن سپریم کورٹ کی احکامات کی روشنی میں ہونے چاہیے۔

گول میز کانفرنس میں منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے اندرونی معاملات کو افہام و تفہیم سے مل بیٹھ کر حل کرے، عدالت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی آزادی اور اتھارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔

قرارداد کے مطابق عدالتیں آئین میں رہ کر کام کریں اس کی اشد ضرورت ہے، ہم تمام وکلا عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے جو آئین کے اندر رہ کر کام کرے، ججز اپنے حلف کی پاسداری کریں۔

گول میز کانفرنس میں جہانگیر اے جوجا ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کیا کہ سپریم کورٹ کی بے عزتی کی جا رہی ہے، کھلی تقاریر ہو رہی ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتے، وکلا کا فرض ہے آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ممبر پاکستان بار کونسل شفقت چوہان نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ بار کے سابق صدور پر مشتمل کمیٹی بنا دی جائے، کمیٹی بنا کر ایک مکمل لائحہ عمل دیا جائے، سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کے لیے حکومت ڈٹ کر کھڑی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button