تازہ ترینخبریںدنیا

جاپانی وزیراعظم نے دھماکے کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے بم دھماکے کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ میرے خطاب کے مقام پر زوردار دھماکے کی آواز آئی تھی جس کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ لوگوں کی پریشانی کا باعث بننے پر معذرت چاہتا ہوں، ملک کے لیے انتخابات اہم ہیں جو ہونےجا رہے ہیں۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انتخابات کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جاپانی وزیراعظم خطاب کے دوران بم دھماکے میں محفوظ رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button