تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی: سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت شروع

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت شروع ہو گئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ان چیمبر سماعت کر رہے ہیں جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی سماعت میں موجود ہیں۔

وزارت خزانہ کے حکام، اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے ہیں۔

یاد رہے چیف جسٹس نے تمام افسران کو انتخابات اور فنڈز سے متعلق ریکارڈ سمیت پیش ہونے کے احکامات دیے تھے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا میں بے بس ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button