تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی: آتشزدگی کا شکار 2 فیکٹریاں اچانک زمین بوس ،4 فائر فائٹرز جاں بحق ، 13 زخمی

 آتشزدگی کا شکار ہونے والی دو فیکٹریوں کی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، جس کے ملبے تلے دب کر چار فائر فائٹرز جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی صنعتی ایریا میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی دو فیکٹریوں گرگئیں ، جس کے نتیجے میں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف چار فائر فائیٹرز ملبے تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائر فائیٹرز سمیت تیرہ افراد زخمی ہوئے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ دس فائر بریگیڈ گاڑیوں نے سولہ گھنے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل جاری تھا کہ دو فیکٹریوں کی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سہیل، خالد اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق چاروں فائر فائٹرز ہیں، جو عمارت کے ملبے تلے دب گئے تھے۔

عمارت کے ملبے کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں میں بیشتر فائر فائٹرز ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے عباسی اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس موقع پر رات گئے سحری کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی جائے وقوعہ پر پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہے کہ سحری کے وقت تیرہ افراد زخمی اور چار اپنی جانوں سے چلے گئے، اس سے بڑا سانحہ نہیں ہو سکتا یہ شہید ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہید فائر فائٹرز کے اہلخانہ کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، ایسے واقعات نا ہو اسکا سدباب کرنا ہوگا، ہمیں اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button