تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میں عید کے چاند سے متعلق پیشگوئی

پاکستان میں عید کے چاند سے متعلق پیشگوئی سامنے آ گئی۔

ماہرین کے مطابق 20 اپریل کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو سورج گرہن ہو گا اور مختلف ممالک میں نیا چاندنظر نہیں آئےگا۔ 20 اپریل کو سورج گرہن صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو کر دوپہر 12بجےختم ہو گا۔ سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اس کے اگلے روز نیاچاند نظر آتاہے۔

جن ممالک میں سورج گرہن دیکھا جائےگا وہاں نیاچاند نظر نہیں آئےگا۔ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا۔

شوال کے چاند کی رویت کیلئے ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنےاپنے مقامات پرہوں گے۔

عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائےگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button