تازہ ترینخبریںپاکستان

آئین کی بالادستی کے لئے گول میز کانفرنس طلب

آئین،جمہوریت،عدلیہ کی آزادی پرچھائی دستورشکنی پر ملک کے ممتاز قانون دانوں نے اہم ترین گول میز کانفرنس طلب کرلی ہے، کانفرنس کےاختتام پرمفصل اعلامیے سےآئندہ کےلائحہ عمل کابھی اعلان کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق گول میز کانفرنس 15اپریل کو لاہور میں منعقد کی جائے گی، لطیف کھوسہ کی قیادت میں اعتزازاحسن اور خواجہ طارق رحیم اہم ترین گول میزکانفرنس کی میزبانی کرینگے۔

گول میز کانفرنس میں ملک کے صف اول کے آئینی و قانونی ماہرین شریک ہوں گے،کانفرنس میں مقننہ اور پارلیمان کی عدلیہ کیخلاف یلغارکا مفصل جائزہ لیا جائے گا، آئینی وقانونی ماہرین ریاستی سطح پرآئین سےانحراف کی کوششوں کاتجزیہ کرینگے اس کے علاوہ کانفرنس میں دستوروقانون کی درست تعبیرات سےمتعلق تجزیہ کیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ججزکیخلاف سرکاری وسائل سے یلغارکےاثرات پرتجزیہ کیاجائیگا،کانفرنس کےاختتام پرمفصل اعلامیےسےآئندہ کےلائحہ عمل کابھی اعلان کیاجائےگا۔

سول سوسائٹی اورسیاسی جماعتوں کے مندوبین کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

ممتاز قانون دان سردارلطیف کھوسہ نے تصدیق کی کہ آئینی وقانونی گول میزکانفرنس15اپریل کولاہورمیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی اس وقت ملک میں ہورہاہےآئین کےبرخلاف ہے،آئین کو نظریہ ضرورت کےتابع کرینگےتو ملک کا ہی نقصان ہوگا،ملک کیسا تھ مذاق چل رہاہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پرمکمل یقین ہےکہ مناسب فیصلہ جاری کرےگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button